ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوڑھا پینل نے میٹنگ ٹالنے کی بی سی سی آئی کی اپیل نامنظور کی

لوڑھا پینل نے میٹنگ ٹالنے کی بی سی سی آئی کی اپیل نامنظور کی

Tue, 09 Aug 2016 11:29:35  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،8اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر جسٹس لوڑھا پینل نے اگلے6 ماہ کے اندراصلاحات کو لاگو کرنے کے لئے کل ہونے والی پہلے سے مقررمیٹنگ کو ٹالنے کی ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے زورکوآج نامنظورکردیا۔بی سی سی آئی کے نئے مقرر قانونی مشیرجسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کل بی سی سی آئی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بڑی بنچ کے سامنے جائزہ پٹیشن دائر کرے اور نو اگست کو کمیٹی کے ساتھ پیش مقررمیٹنگ نہیں کرے۔انہوں نے کمیٹی کو غلط قرار دیا تھا۔اس کے بعد ہی بی سی سی آئی نے میٹنگ ٹالنے کی اپیل کی تھی۔پینل کے قریبی ذرائع نے رازداری کی شرط پر کہا کہ اجے شرکے چیف ایگزیکٹو(بی سی سی آئی سیکرٹری)نے کل رات کمیٹی کو خط لکھ کر ان کے اور انوراگ ٹھاکر کے ساتھ منگل کو ہونے والی میٹنگ ملتوی کرنے کی اپیل کی۔اس درخواست کونامنظورکر دیاگیاہے۔سمجھا جا رہا اے کہ ٹھاکر اور شرکے کے چیف ایگزیکٹو اگرکل11بجے کے مجوزہ وقت میں پینل سے نہیں ملتے ہیں تو انہیں عدالت کی توہین کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ بی سی سی آئی 18جولائی کے فیصلے پر التواء احکامات چاہ رہا ہے اور اس وجہ سے وہ جان بوجھ کرتاخیر کی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس ایف ایم آئی خلیفۃ اللہ نے یہ فیصلہ دیا تھا۔عبوری رپورٹ تیار کرنے والے جسٹس کاٹجو نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور لوڈھا پینل کی تقرری کو غیر آئینی اور غیر قانون ی قراردیاتھا۔انہوں نے سپریم کورٹ کی بھی تنقید کی اور کہا کہ قانون بنانا عدلیہ کا نہیں بلکہ مقننہ کا استحقاق ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ بیرونی ذرائع(لوڈھا پینل)کی خدمات لے کر بی سی سی آئی کو سزا نہیں دے سکتا۔


Share: